BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 February, 2005, 02:25 GMT 07:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رشدی کے خلاف فتوی موجود ہے
سلمان رشدی کی موت کا فتوی آیت اللہ خمنی نے دیا تھا
سلمان رشدی کی موت کا فتوی آیت اللہ خمنی نے دیا تھا
ایران کے سخت گیر موقف رکھنے والے انقلابی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی مصنف سلمان رشدی کی موت کا فتوی ابھی برقرار ہے۔

ایران کی عسکری تنظیم نے کہا ہے کہ یہ فتوی نا قابل تنسیخ ہے۔ سلمان رشدی کے خلاف یہ فتوی ان کی متنازعہ کتاب ’ سیٹنک ورسز‘ کی اشاعت کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

ایرانی حکومت نے ماضی میں اپنے آپ کو اس فتوی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

ایران کے انقلابی گارڈز نے جو کہ براہ راست ایران کے اعلی ترین رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے سامنے جوابدہ ہیں کہا ہے کہ مسلمانوں نے اپنے عقائد کے خلاف اس طرح کے حملوں کو کبھی برداشت نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب رسول اور قرآن کی بے حرمتی کرنے والے اس مصنف کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ فتوی انیس سو نوے کی دہائی میں آیت اللہ خمینی کے دور میں جاری کیا گیا تھا اور اس سے یورپ اور ایران کے تعلقات بھی متاثر ہوئے تھے۔

ایران کے انقلابی گارڈز کی طرف سے یہ بیان آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس بیان کے دو دن بعد جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا سلمان رشدی کو موت کی سزا دی جانی چاہیے۔

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار فرانسس ہیرسن نے کہا ہے کہ ایران کے مذہبی حلقوں کا خیال ہے کہ سلمان رشدی کے خلاف اس فتوی کو صرف وہ ہی ختم یا واپس لے سکتے ہیں جنہوں نے یہ جاری کیا تھا۔

ایران کے اصلاح پسند صدر محمد خاتمی نے ماضی میں کہا تھا کہ اس فتوی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سن انیس سو نواسی میں تہران نے برطانیہ کو یقین دلایا تھا کہ ایران اس فتوی پر عملدرآمد کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرئے گا۔

اس فتوی کے جاری ہونے کے بعد سے اب تک رشدی کو مستقل طور پر حفاظت میں رکھا جاتا ہے اور وہ برطانیہ میں تیس سے زیادہ گھر تبدیل کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد