عراق: دھماکے میں ’تیرہ ہلاک‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی بھرتی کے دفتر کے باہر ایک بم دھماکے میں کم سے کم تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ پولیس میں دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک خیال ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا لیکن دوسری رائے ہے کہ یہ حملہ مارٹر گولوں سے کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پیر کو پولیس کی تنصیبات پر حملے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ منگل کو ایک مختلف واقعہ میں ایک عراقی سیاستدان کے کارواں پر حملے کیا جس میں ان کے دو بیٹے ہلاک ہو گئے۔ یرموک ہسپتال میں ایک اہلکار نے بتایا کہ بغداد میں دھماکےکے بعد انہیں تیرہ ریکروٹوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||