راہب کے پیار پر گانا متنازعہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمبوڈیا میں حکومت نے ایک گانے کے ویڈیو میں ایک بدھ راہب اور لڑکی پر فلمائے گئے سین کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکومت نے تمام ریڈیو اور ٹی وی سٹیشنوں کو کہا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے گلوکار ہینگ بنلیپ کے گانے کو نشر نہیں کریں کیونکہ یہ بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کے لیے بے عزتی کا باعث ہے۔ ہینگ بنلیپ کمبوڈیا کی روایتی موسیقی کو جدید رنگ میں پیش کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہو رہے ہیں۔ ان کے گانوں میں اکثر شہروں کے امراء اور دیہاتوں کے غریب لوگوں کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کے بارے میں ہیں۔ لیکن اس متنازعہ گانے کا جدید رنگ سرکار کو پسند نہیں آیا جس میں ایک راہب ایک لڑکی کے پیار کے لیے اپنی راہبانہ زندگی ترک کر دیتا ہے۔ خیال ہے کہ ہینگ بنلیپ کے گانے پر پابندی ان کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||