BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 March, 2004, 17:59 GMT 22:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: راہب الیکشن لڑیں گے
News image
سری لنکا میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے دو سو اسّی سے زائد بدھ راہبوں نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے جس میں ملک کو ایک ’دیانتدار ریاست‘ میں بدل دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

’قومی ورثہ جماعت‘ سے تعلق رکھنے والے ان راہبوں کا کہنا ہے کہ ان کے مقاصد میں بدھ مت کا تحفظ اور ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا شامل ہیں۔ وہ سری لنکا میں تامل اقلیت کو اقتدار میں حصہ دینے کے بھی خلاف ہیں۔

راہبوں نے جزیرہ کینڈی پر واقع بدھ مت کے مقدس ترین مندر سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اپنی تقاریر میں انہوں نے کہا کہ تامل ٹائگرز اور حکومت مل کر سری لنکا کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

سری لنکا میں راہبوں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابات لڑنا صرف ’قومی ورثہ جماعت‘ کی طرف سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک بہانہ ہے کیونکہ یہ جماعت اس سے قبل انتخابات میں کبھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

تاہم بی بی سی کے کولمبو کے نمائندے کے مطابق بہت سے سیاستدانوں کو ڈر ہے کہ راہب ایسے ووٹروں کے لئے پرکشش ہو سکتے جو سری لنکا میں ان مرکزی جماعتوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے جو کئی عشروں سے سری لنکا کی سیاست پر غالب ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد