| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دیوی درشن پر تیار
چھ سالہ پریتی شاکھ جو کہ ہندوؤں کی زندہ دیوی کماری ہیں، گزشتہ چھ ماہ سے سیاحوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر جھگڑے کی بنا پرمنظر عام پر نہیں آ رہی تھیں۔ کماری کے رکھوالے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کھٹمنڈو کے ہنومان ڈھوکا محل پر سیاحوں کی داخلہ فیس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک معقول حصہ کماری کو ملنا چاہیے۔ بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈھائی امریکی ڈالر فی سیاح کے حساب سے حاصل کی جانےوالی آمدنی کو اس قدیم عمارت جو کہ عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل ہے کی دیکھ بحال پر خرچ ہونا چاہیے۔ پریتی کو کماری دیوی بنانے کے لیے تین سال قبل چنا گیا تھا۔ ہندو مت میں تین سو سالہ پرانی راویت کے تحت نیواری قبیلے کی شاکھ ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو مختلف امتحانات کے ذریعے کماری بنانے کے لیے چنا جاتاہے۔
لیکن گزشتہ چھ مہینوں سے کماری کے سرپرتوں نے بلدیہ کے ساتھ جھگڑے کی بنا پر کماری کو منظر عام پر آنے سے روک دیا تھا۔ کماری کے رکھوالوں کا کہنا ہے کہ سیاحوں سے ہونے والی سالانہ دو لاکھ ڈالر کی آمدنی میں سے کم از کم دس فیصد انہیں ملنا چاہیے۔ بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں اس مندر جسے حال ہی میں اقوام متحدہ کے آثار قدیمہ کے ادارے نے مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے کی دیکھ بحال کے لیے کافی رقم درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کماری کے رکھوالوں کو انہوں نے دو سو امرکی ڈالر ماہانہ دینے پیش کش کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |