زیرِ حراست افراد کی رہائی سے خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے شبہے میں زیر حراست افراد کو رہا کرنے سے برطانوی باشندوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ ان افراد کی بلا مقدمہ حراست کو اعلیٰ ترین ججوں نےگزشتہ ہفتے غیر قانونی عمل قرار دے دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی کے محکمے کے پاس اس شبہے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ یہ لوگ دہشت گردی کی سازشیں تیار کرنے میں ملوث تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں قانونی حیثیت یہ ہے کہ ان کو ملک چھوڑ کر جانے کی اجازت ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں اس بحث سے پہلے یہ بیان دیا جو برطانیہ میں قومی شناختی کارڈ شروع کرنے پر ہونے والی تھی۔ شناختی کارڈ بہت ہی متنازعہ معاملہ بن گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||