عراق میں ایک شیعہ رہنما ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک شیعہ عراقی سیاسی جماعت کے تین ارکان ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک، ستار جبار، جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدوار تھے۔ عراقی حزب اللہ تحریک کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ڈھاٹے باندھے ہوئے مسلح افراد نے ان لوگوں پر گولیاں چلائیں جس سے یہ تین ارکان ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ ستار جبار کا نام اس فہرست میں شامل تھا جو حال ہی میں بننے والے سیاسی اتحاد، یونائٹڈ عراقی الائنس نے آئندہ انتخابات کے لیے مرتب کی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مسٹر جبار کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اس فہرست سے اپنا نام خارج کروا لیں ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||