کتے لاشوں کو بھنبھوڑتے رہے ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی ہلال احمر عراق کے شہر فلوجہ میں امدادی کام شروع کرنے کے لیے آج امریکی فوج سے مذاکرات کرے گی۔ ریڈ کراس کے ایک افسر کا کہنا ہے جنگ کے دوران ہر عمارت متاثر ہوئی ہے اور بہت سے کھنڈر بن چکی ہیں۔ تنظیم کے ذرائع کے مطابق شہر میں اس وقت بھی سینکڑوں لاشیں بے گور و کفن پڑی ہیں۔ شہر کے کتے ان میں سے کئی لاشوں کو بھنبھوڑتے رہے ہیں۔ شہر کے کم سے کم ڈھائی لاکھ مکیں اپنے گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی واپسی میں شہر میں موجود پاگل کتے ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ حالانکہ بہت سے کتوں کو مارا جا چکا ہے۔ عراقی ہلال احمر کو گزشتہ ہفتے شہر سے چلے جانے کو کہاگیا تھا۔ اس کے کارکن شہر میں جاکر بچے کچھے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر عراق کی اکثریتی شیعہ آبادی کے نمائندوں نے جنوری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے بائیس سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک وسیع اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔شیعہ رہنما آیت اللہ علی سیستانی کی قیادت میں قائم اس اتحاد نے 228 امیدواروں کی فہرست پیش کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||