رمز فلڈ عہدے پر قائم رہیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وانشگٹن میں حکام کا کہنا کہ امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمز فلڈ نے صدر بُش کی درخواست پر اپنا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں ڈونلڈ رمز فلڈ کے عہدہ چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں گشت کر رہی تھیں۔ پینٹاگون کے بارے میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق کے خلاف کارروائی کے دوران سخت تنقید کے باوجود رمزفلڈ اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے مشتاق تھے۔ انہوں نے کہا کہ رمز فلڈ کا امریکہ کو ’لاحق خطرات‘ سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات کا اپنا ایک ایجنڈا ہے۔ رمزفلڈ کا کابینہ میں مستقبل ایک اہم سوال بنا ہوا تھا۔ کابینہ میں دوسرے اہم عہدوں پر جن میں وزارت خارجہ، اندرونی اور قومی سلامتی کےمشیروں کے عہدوں پر پہلے ہی تقرریاں ہو چکی ہیں۔ صدر بچش کے پہلے دور کی کابینے کہ آٹھ ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||