BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 December, 2004, 20:36 GMT 01:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلووے ہرجانے کا دعویٰ جیت گئے
جارج گیلووے
میں ہرجانہ ملنے پر اتنا خوش نہیں ہوں: جارج گیلووے
برطانوی رکنِ پارلیمان جارج گیلووے برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں اور عدالت نے اخبار کو حکم دیا ہے کہ وہ رکنِ پارلیمان کو ہرجانے میں 150,000 پاؤنڈ ادا کرے۔

اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے 2003 میں چھپنے والے ایک مضمون میں جارج گیلووے پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سابق عراقی صدر صدام حسین سے پیسے وصول کیے تھے۔

گیلووے نے اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ صدام حکومت کی بھی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

اخبار نے کہا تھا کہ بغداد میں ملنے والے دستاویز سے اس الزام کی تصدیق ہوتی ہے اور یہ عوام کے مفاد میں ہے کہ انہیں یہ بتایا جائے۔

مسٹر جسٹس ایڈی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انہیں گیلووے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ان کو ہرجانہ دینے کا فیصلہ سنانا پڑا۔

کمرۂ عدالت کے باہر جارج گیلووے نے کہا کہ انہوں نے اس مقدمے کو لڑنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ’میں یہ مقدمہ ہار جاتا تو میں بے گھر ہو جاتا، مجھ سے میری سب چیزیں لے لی جاتیں، میں دوالیہ ہو جاتا اور مجھے عوامی نمائندگی سے محروم ہونا پڑتا‘۔

اخبار ٹیلیگراف کے ایک ترجمان نے کہا کہ فیصلہ ’اس ملک میں آزادئ اظہارِ خیال کے اصول پر ایک ضرب ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد