گیلوے پر الزام: اخبار کی معافی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے رکنِ پارلیمان جارج گیلوے نے امریکی اخبار کرسچن سائسن مانیٹر کی طرف سے ان کے خلاف جعلی دستاویزات پر مبنی رپورٹ شائع کرنے پر معافی اور ہرجانہ قبول کر لیا ہے۔ اخبار نے الزام لگایا تھا کہ برطانوی رکنِ پارلیمان نے عراق کے خلاف یلغار کی مخالفت اس لئے کی تھی کہ صدام حسین کی حکومت نے انہیں اس کام کے پیسے دیئے تھے۔ اخبار کے آرٹیکل کی بنیاد کچھ ایسی دستاویزات پر تھی جو ایک عراقی جنرل کی طرف سے ایک اخبار نویس کو دیئے گئے تھے اور جن میں کہا گیا تھا جارج گیلوی نے صدام حسین کی حمایت کے لئے ایک کروڑ ڈالر لئے تھے۔ تاہم لندن کے ہائی کورٹ میں اخبار نے یہ تسلیم کیا کہ جارج گیلوے کے خلاف پیش کئے گئے دستاویزات جعلی تھے۔ جارج گیلوے کو پچھلے برس اکتوبر میں حکمراں لیبر پارٹی سے سخت الفاظ میں عراق کے خلاف جنگ کی مخالفت کی تھی اور برطانوی فوجیوں سے کہا تھا کہ وہ بقول ان کے ’غیر قانونی حکم‘ ماننے سے انکار کر دیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||