مارگریٹ حسن: ہلا کت کی ویڈیو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی میں برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ وہ ویڈیو ٹیپ جس میں بظاہر برطانوی عراقی شہری مارگریٹ حسن کو ہلاک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے غالباً جینیون ہے۔ یہ ٹیپ الجزیرہ ٹی وی کو کئی روز پہلے بھیجی گئی تھیاور اس میں ایک عورت جس کت آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی کو گولی ماری جا رہی تھی۔ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون غالباً مارگریٹ حسن تھیں۔ عالمی امدادی ادارے کیئر کے لیے کام کرنے والی اس خاتون کو جو ایک عراقی شہری حسن کی اہلیہ ہیں، چار ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان کے شوہر نے کہا تھا کہ انہیں ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں ان کی اہلیہ کو ہلاک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مسٹر تحسین حسن کا کہنا ہے کہ ابھی وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مذکورہ ویڈیو کس حد تک اصلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر حسن نے اغواکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں کم از کم یہ بتا دیں کے ان کی اہلیہ کے ساتھ انہوں نے کیا کیا ہے۔ مسز حسن کو چار ہفتے قبل بغداد سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ عراق میں ایک امدادی ادارے کے لیے کام کرتی تھیں۔ حسن خاندان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ مارگریٹ کو قتل کر دیا گیا ہے کیونکہ مارگریٹ نے اپنی زندگی کے تیس سال عراقی عوام کے نام پر خرچ کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||