بغداد میں راکٹ حملہ، ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی مسلسل دوسری شب کی بمباری میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء اتوار کی صبح بغداد کے سٹی سنٹر میں ایک راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے جس میں عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ امریکی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ فوجی طیاروں نے فلوجہ میں ایسے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں مزاحمت کار جمع تھے۔ امریکی فوج نے کہا کہ حملے کے بعد کئی دھماکے ہوتے رہے جس سے لگتا ہے کہ وہاں اسلحہ اور بارود کے ذخیرے جمع کیے گئے تھے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے نشانے پر ابو مصعب الزرقاوی سے مسنلک مشتبہ شدت پسند تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور مساجد کے اماموں نے آذان دی اور لوگوں سے مدد کی اپیلیں کی۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری میں کوئی شہری نہیں ہلاک ہوئے۔ جبکہ فلوجہ میں جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر الجمیلی نے کہا کہ حملے میں کئی خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے۔ امریکہ نے ابو مصعب الزرقاوی کے سر پر پچیس ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران عراق میں یرغمال بنائے جانے والے برطانوی شہری کینیتھ بِگلی کی رہائی کے لئے برطانیہ کے کچھ مسلم رہنما بغداد پہنچے ہیں جہاں وہ مقامی رہنماؤں سے بات چیت کررہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||