روسی سینما سے اسلحہ برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کے شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں پولیس نے ایک سینما سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، اور ایک بندوق برآمد کی ہے۔ یہ سینما مرمت کے لیے بند پڑا ہوا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کے مطابق قزاقستان کے تین باشندوں کی گرفتاری کے بعد سینما میں رکھے مواد کا پتہ چلا۔ روس میں یکے بعد دیگرے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے انتہائی الرٹ ہے۔ گزشتہ جمعہ کو شمالی اوسیٹیا کے شہر بسلان کے ایک سکول میں خونی حملے میں کم از کم 326 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے ایک بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ پولیس کے مطابق پروگریس سینما سے 23 کےقریب گولیوں کے کارٹریج، 900 گرام دھماکہ خیز مواد، 200 گرام ڈائنامیٹ کی چھڑیاں، دو گھریلو ساخت کے بم اور ایک بندوق ملی ہے۔ پولیس سینما کی مزید چھان بین کر رہی ہے اور اس کا خیال ہے کہ وہاں سے مزید مواد بھی مل سکتا ہے۔ 2002 میں روسی تھیٹر پر حملہ کرنے والے بھی مرمت کا کام کرنے والوں کے بھیس میں اسلحہ تھیٹر کے اندر لائے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||