BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 September, 2004, 11:10 GMT 16:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بچوں کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں‘
News image
حالیہ بحران کی وجہ سے صدر پوتن پر کافی دباؤ ہے
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ بیسلان میں ہونے والے سانحے کے بعد ضروری ہے کہ چیچنیا کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جائیں۔

روسی صدر نے یہ مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے کہ جمعہ کو بیسلان کے سکول میں فوج کے خصوصی دستوں کی کارروائی کی عوامی سطح پر انکوائری ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ روس کا چیچنیا کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا مطلب ایسا ہی ہے جیسے مغرب اسامہ بن دلان سے بات چیت شروع کر دے۔

دریں اثناء بیسلان میں جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو دہشت گردی کے خلاف ہونے والی ایک ریلی میں توقع ہے کہ ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

برطانیہ کے دو اخباروں ’گارڈین‘ اور ’انڈیپینڈنٹ‘ نے لکھا ہے کہ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ’ کسی کو بھی اخلاقی طور پر یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں بچوں کے قاتلوں سے مذاکرات کا مشورہ دے۔‘

ان کا کہنا تھا ’ آپ اسامہ بن لادن سے بات چیت کیوں نہیں شروع کر دیتے۔ اسامہ کو برسلز یا وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیجیئے اور ان سے مذاکرات کیجیئے۔ ان سے پوچھیئے کہ انہیں کیا چاہیئے اوہ جو وہ مانگیں انہیں دے دیجیئے تاکہ وہ آپ کو امن سے رہنے دیں۔‘

اخباروں کے مطابق صدر پوتن نے یہ تو عندیہ دیا کہ بیسلان کے سانحے کی انکوائری ہوگی لیکن یہ واضح ہے کہ یہ پبلک انکوائری نہیں ہوگی۔

صدر کے اس بیان سے پہلے ہی سے روس میں بیسلان کے سکول پر شدت پسندوں کے قبضے اور روسی فوج کی کارروائی پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

فرانس کے وزیرِ اعظم جین پیری ریفرن نے بھی روسی اخبارات میں شائع ہونے والے ان مطالبات کی حمایت کی ہے کہ حکومت ان خدشات پر ردِ عمل ظاہر کرے اور سوالوں کے جواب دے کہ سانحۂ بیسلان کا اثر سرکاری طور پر کم کر کے دکھایا اور بتایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد