BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گردی کے خلاف ریلی
بیسلان میں ہلاک ہونے والوں کی یاد
مرنے والوں کی یاد میں
ماسکو میں ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف ایک ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔

بیسلان میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پورا ملک سوگ منا رہا ہے۔

یک جہتی کے طور پر ہزاروں کی تعداد میں ماسکو کے باسی بینر، جھنڈے اور مذہبی علامات اٹھائے ہوئے ہیں۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق 130,000 افراد کریملن کی ریلی میں شریک ہیں اور ’دہشت گردی کے خلاف روس‘ کے بینر اٹھائے ہوئے ہیں۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی نے ریلی میں شریک ایک بزرگ شخص ویلری کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’تم کس طرح بچوں کو ہلاک کر سکتے ہو اور گولی مار سکتے ہو۔ میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ روس روس کے منہ پر تماچہ مارا گیا ہے اور ہم یہ برداشت نہیں کریں گے‘۔

تاہم نامہ نگاروں کے مطابق روسی انتظامیہ کے خلاف بھی لوگوں کا غصہ بڑھ رہا ہے کہ اس نے سکول کے مسئلے کو ٹھیک طریقے سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی اور اس میں 335 افراد اپنی جانیں کھو بیٹھے۔

تاہم بیسلان میں ابھی بھی کئی لاشیں ایسی پڑی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔ ان کی شناخت کے لیے ڈی این ٹیسٹ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 107 لاشیں ایسی ہیں جو آگ اور بم دھماکوں کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد