BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلوبودان مِلوسیوِچ کا دفاع شروع
کیا مِلوسیوِچ کے خلاف الزامات ثابت ہوسکیں گے؟
کیا مِلوسیوِچ کے خلاف الزامات ثابت ہوسکیں گے؟
سابق یوگوسلاو رہنما سلوبودان مِلوسیوِچ نے بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم اور قتل عام سے متعلق لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت میں اپنا دفاع کرتے ہوئے مِلوسیوِچ نے کہا کہ اس طرح کے الزامات کہ انہوں نے انیس سو نوے کے عشرے میں جنگِ بلقان کی منصوبہ بندی کی تھی ’غیرذمہ دارانہ جھوٹ‘ ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہونے سے سے برسوں سے چلنے والے اس مقدمے کی سماعت بار بار ملتوی ہوتی رہی ہے لیکن مِلوسیوِچ کا اصرار ہے کہ وہ اپنا دفاع خود کرینگے۔ جنگِ بلقان کے دوران لاکھوں لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

سابق یوگوسلاو رہنما نے عدالت سے شکایت کی کہ انہیں اپنے حق میں کہنے کے لئے صرف چار گھنٹے دیے گئے ہیں جبکہ سرکاری وکیلوں کو فروری دوہزار دو میں سماعت شروع ہوتے وقت مقدمہ عائد کرنے کے لئے تین دن دیے گئے تھے۔

انہوں نے اپنا دفاع شروع کرتے ہوئے کہا: ’ایک لمبے عرصے تک بین الاقوامی سطح پر یوگوسلاویہ میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ایک جھوٹ اور غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔۔۔۔ میرے خلاف الزامات غیرذمہ دارانہ جھوٹ ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔‘

مِلوسویوِچ کی شہادت سیاسی طور پر لوگوں کو مشتعل کرسکتی ہے۔ انہوں نے ایک ہزار چھ سو عینی شاہدین کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی ہے جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں۔

جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے جج اس مقدمے کی سماعت اکتوبر دوہزار پانچ تک ختم کرنا چاہئے ہیں۔ مِلوسیوِچ کی تقریر کے بعد ججوں کو یہ بھی فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ انہیں زبردستی ایک وکیل فراہم کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد