 |  مسٹر میلوشووچ پچھلے دو ہفتوں سے بیمار ہیں |
یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبودان میلوشووچ کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ان کی خراب صحت کے پیش نظر ان کے خلاف دلائل جلد ہی مکمل کر لئے جائیں گے۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ کی عالمی عدالت میں وکیل اس مہینے مسٹر میلوشووچ کے خلاف دو مزید گواہ پیش کرنے والے تھے۔لیکن انہوں نے اقوامِ متحدہ کے ججوں سے اپیل کی ہے کہ ان کا مقدمہ جلد ہی ختم کرلیا جائے۔ مسٹر میلوشووچ پچھلے دو ہفتوں سے بیمار ہیں اور اس مقدمے کے جج رچرڈ مے تین ماہ بعد مستعفی ہونے والے ہیں۔ |