 |  براہم صالح وزیر اعظم ایاد عالاوی کے دورے کے لیے راہ ہموار کریں گے |
عراق کی عبوری حکومت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہے اور اس سلسلے میں عراق کے نائب وزیر اعظم براہم صالح تہران پہنچ رہے ہیں۔ عراق کے عبوری نائب وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم ایاد علاوی کے دورے کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ عراق کی عبوری حکومت ایران پر شیعہ رہنما مقتدی الصدر کی مہدی ملیشیا کو اسلح فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ ایران کی حکومت مسلمانوں کے مقدس شہر نجف میں مہدی ملیشیا کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن اور عراق کی عبوری انتظامیہ کے درمیان موجودہ تعلقات کی نوعیت کی وجہ سے عبوری انتظامیہ کے لیے ایران سے تعلقات بحال کرنا آسان نہیں ہوگا۔ |