گیلانی کی نئی سیاسی جماعت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرکردہ سیاسی رہنماء علی شاہ گیلانی نےایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علی شاہ گیلانی جموں کشمیر تحریک حریت نامی نئی سیاسی جماعت کے صدر ہوں گے جبکہ ان کے قریبی دوست محمد اشرف صحرائی اس نئی سیاسی جماعت کے سیکریڑی جنرل ہوں گے۔ نئی جماعت، جموں کشمیر تحریک حریت آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بھی رکن جماعت ہو گی۔ علی شاہ گیلانی اس وقت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے انچارج ہیں ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس علحیدگی پسند مسلح گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔ علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ تعاون کے لیے تیارہے لیکن اس کی بنیادی شرط تحریک آزادی کی حمایت کا اعلان ضروری ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||