’جماعت کا فیصلہ غیر اخلاقی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نمایاں کشمیری رہنماؤں نے جماعت اسلامی کشمیر کی طرف سے سخت گیر کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی حمایت کے فیصلے کی تنقید کی ہے۔ حال ہی میں مسٹر گیلانی نے علیحدہ سیاسی تنظیم بنانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ کشمیری رہنماؤں نے ان کے اس فیصلے کی بھی تنقید کی ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ مسٹر گیلانی سب کی امیدوں کے بر عکس خود کشی کے راستے پر چل رہے ہیں۔ میاں قیوم نے جماعت اسلامی کشمیر کے فیصلے کو غیر اخلاقی بتایا ہے۔ ان رہنماؤں نے مل کر حریت کے دو دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے ’یونائٹڈ فورس‘ نامی تنظیم بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسٹر گیلانی کے فیصلے کی وجہ سے حریت کو متحد کرنے کی کوششوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی آل پارٹی حریت کانفرنس کے ایک باغی گروہ کے سربراہ ہیں۔ وہ 2002 میں اس وقت حریت کانفرنس سے الگ ہو گئے جب تنظیم نے پیپلز کانفرنس پارٹی کو ریاستی انتخابات میں شمولیت کی وجہ سے نکالنے سے انکار کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||