BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 10:37 GMT 15:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیستانی علاج کے لیےلندن پہنچ گئے
عراق میں گزشتہ دنوں میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
سیستانی ایسے وقت لندن پہنچ رہے ہیں جب نجف میں لڑائی جاری ہے
عراق میں شیعہ اکثریت کے اعلی ترین مذہبی پیشوا آیت اللہ سیستانی دل کے علاج کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

آیت اللہ سیستانی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اتنے لمبے سفر نے انہیں نڈھال کر دیا ہے اور اب اگلے چند دنوں تک وہ آرام کریں گے۔

بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی کو ایک چارٹر طیارے کے ذریعے بیروت لایا گیا جہاں سے وہ لندن کے لیے روانہ ہو گئے۔

عراق کے شیعہ فرقے کے رہنما جو نجف میں مقیم ہیں کافی عرصے سےدل کے عارضے میں مبتلہ ہیں۔ ان کے معاونین کا کہنا ہے کہ نجف میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر ان کا علاج ممکن نہیں رہا اس لیے انہیں لندن لیے جایا جا رہا ہے۔

نجف میں ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں کی امریکی اور عراقی سکیورٹی فورس سے ایک مرتبہ پھر شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ نجف میں گزشتہ دو دن میں چودہ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو چکے ہیں۔

بغداد کے الصدر شہر کے علاقے سے بھی شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے وہاں سے بھی بڑے جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بصرہ میں بھی مقتدی الصدر کے حامیوں نے گزشتہ کئی ماہ کی خاموشی کے بعد برطانوی فوج کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد