دارفور: پابندیاں لگانے کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اگر سوڈان کی حکومت دارفور میں تشدد نہیں روکتی ہے تو سلامتی کونسل ایک نئی قرارداد منظور کرے گی جس میں پابندیوں کی دھمکی بھی شامل ہوگی۔ کوفی عنان امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سے ملاقات کے بعد بول رہے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی کونسل میں دارفور سے متعلق امریکہ کی پیش کردہ ایک قرارداد پر بات چیت کی۔ دارفور میں مقامی باشندوں کے خلاف عرب نژاد ملیشیا کے تشدد میں دس ہزار سے زائد لوگ مارے گئے ہیں۔ اس وقت لاکھوں لوگ دارفور میں رفیوجی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ کوفی عنان کا کہنا ہے کہ سوڈان کی حکومت عرب نژاد جنجاوید ملیشیا کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کررہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا کہ زیرغور قرارداد میں سوڈانی حکومت کے لئے ایک ٹائم ٹیبل پیش کی گئی ہے جس کے اندر سوڈان کو عصمت دری اور تشدد کی ذمہ دار ملیشیا کے خلاف کارروائی کرنے اور فوری طور پر ان کی ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کو کہا گیا ہے۔ سوڈان کے وزیر خارجہ مصطفیٰ عثمان اسماعیل نے امریکہ اور برطانیہ کو وارننگ دی ہے کہ سوڈان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||