غزہ میں اسرائیلی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی میں ایک عمارت پر میزائل داغے ہیں۔ یہ عمارت غزہ شہر کے قریب ایک رفیوجی کیمپ میں واقع ہے جس سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مقامی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق اس اسرائیلی فائرنگ میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیل نے اس گھر کو پیر کے روز ایک فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں تین لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ گھر شدت پسند تنظیم پاپولر ریزسٹنس کمیٹی یعنی کمیٹی برائے عوامی مزاحمت کے کمانڈر عبید قوقا کا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے پی کا کہنا ہے کہ آج اور پیر کو غزہ میں کی جانے والی فائرنگ کے بارے میں اسرائیلی فوج نے کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے غزہ کی پٹی میں لوگوں نے سیکیورٹی فورسز میں اصلاحات کے لئے مسلح مزاحمت کیے ہیں۔ یاسر عرفات نے فلسطینی سیکیورٹی چیف کے عہدے پر اپنے رشتہ دار موسیٰ عرفات کی تقرری کی تھی جس کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ پیر کے روز شدید دباؤ کے بعد یاسر عرفات نے برگیڈیر جنرل عبدالرازق مجایدہ کو سکیورٹی سربراہ کے عہدے پر بحال کردیا۔ پھر بھی یاسر عرفات پر سیکیورٹی فورسز میں وسیع اصلاحات کے لئے شدید دباؤ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||