ترکوں کی سر قلمی کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تین ترک باشندوں کو اغوا کیا گیا ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مطالبے پورے نہ کیے گئے تو ان کے سر قلم کر دیے جائیں گے۔ اغوا کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی عراق میں تجارتی سرگرمیاں بند کردے۔ یہ پیغام ایک ویڈیو ٹیپ کے ذریعے دیا گیا ہے جو عربی ٹیلیویژن چینل الجزیرہ سے دکھائی گئی ہے۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ اغوا القاعدہ کے رہنما اردن نژاد ابو مصیب الزرقاوی کے ساتھیوں نے کیا ہے۔ اس سے پہلے عراق میں اغوا اور سر قلم کرنے کی جو دو وارداتیں ہوئی ہیں ان کی ذمہ داری بھی ابو مصیب الزرقاوی کے گروہ توحید و الجہاد کو لوگوں نے قبول کی تھی۔ امریکی تاجر نکولاس برگ اور جنوبی کوریائی مترجم کم سن ال کے اغوا کی ٹیپ بھی اسی طرح موصول کرائی گئی تھی۔ اغوا کرنے والوں نے ترک حکومت کو مطابہ پورا کرنے کے لیے بہتر گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ اس پہلے اغوا اور سر قلم کرنے والوں نے کوریا سے کہا تھا کہ وہ عراق میں امریکہ سے فوجی تعاون بند کر دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||