 |  سعودی سیکیورٹی فورس |
سعودی سیکیورٹی فورس نے ریاض شہر میں انتہا پسندوں اور پال جانسن کی لاش کی تلاش کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو پولیس کی کاروں اور بکتر بند گاڑیوں نے دارالحکومت ریاض کے الملاض علاقے کو بند کر دیا۔ جمعہ کے روز ہونے والی جھڑپ اسی علاقہ میں ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں القاعدہ کے رہنما عبدل عزیز المقرن کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انتہا پسندوں نے امریکی یرغمالی پال جانسن کے خاندان کی طرف سے رحم کی اپیل کے باوجود اسے قتل کر دیا تھا۔ سعودی حکام ابھی تک جانسن کی لاش ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ |