عراق: چھ افراد ہلاک سات زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فالوجہ کے قریب رمادی کے علاقے میں ایک امریکی فوجی قافلہ سڑکے کے کنارے لگائے گئے بم کی زد میں آگیا جس سے چھ عراقی شہری ہلاک اور تین امریکی فوجیوں سے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ شہر کے مشرقی حصہ میں امریکی فوج کا ایک قافلہ معمول کے گشت کے دوران سڑکے کے کنارے لگائے گئے ایک بم کی زد میں آگیا۔ قافلے میں شامل تین امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق اس حملے میں تین شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا بغداد میں بھی سڑکے کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے فوج کے لیے تیل لے جانے والا ایک ٹرک تباہ ہوگیا اور اس کا فوجی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ گزشتہ کئی روز سے امریکی فوج کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||