BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ: مشتبہ افراد چھاپوں میں گرفتار
برطانوی پولیس
جنوبی انگلینڈ سے مشتبہ افراد گرفتار
جنوبی برطانیہ سے کئی پولیس چھاپوں کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ منگل کی صبح چوبیس مقامات پر مارے گئے ان چھاپوں میں سات سو پولیس افسر شامل تھے۔

حراست میں لئے گئے ان افراد کی عمریں سترہ سے بتیس برس کے درمیان ہیں اور خیال ہے کہ یہ سبھی پاکستانی نژاد مسلمان ہیں۔

اس کارروائی کے دوران مغربی لندن کے ایک گودام سے نصف ٹن سے زائد امونیئم نائٹریٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔

بی بی سی کے سیکیورٹی سے متعلق نامہ نگار فرینک گارڈنر کے مطابق برآمد کی جانے والی امونیئم نائٹریٹ کی یہ مقدار خاصی بڑی ہے اور بقول نامہ نگار یہ وہی مواد ہے جو بالی بم دھماکوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ امونیئم نائٹریٹ 1995 کی اوکلاہوما بمباری اور 1998 کے نیروبی میں امریکی سفارت خانے پر القاعدہ کے حملوں کے دوران بھی استعمال ہوا تھا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیرررسٹ برانچ کے سربراہ کے مطابق یہ کارروائی سن دو ہزار میں دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے وضع کئے گئے قانون کے تحت کی گئی ہے۔

مشتبہ دہشت گرد گرفتار
 حراست میں لئے گئے ان افراد کی عمریں سترہ سے بتیس برس کے درمیان ہیں اور خیال ہے کہ یہ سبھی پاکستانی نژاد مسلمان ہیں۔

یہ چھاپے اکسبرج، الفورڈ، کولنڈیل، مغربی سسیکس، سلاؤ اور ریڈنگ میں مارے گئے تھے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیرررسٹ برانچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں کی چھان بین اب بھی جاری ہے اورہ ’ہم نے ان تمام علاقوں میں بسنے والے مسلمانوں کو یقین دلایا ہے کہ ہمیں ان کے قانون کی پابندی کرنے اور ایک وفادار شہری ہونے پر کوئی شبہ نہیں ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد