BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: ہلاکتوں پر احتجاج
کشمیر
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں سیکیورٹی فورسز کی حراست میں پانچ افراد کی ہلاکتوں پر زبردست احتجاج ہوا ہے جس کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو گولی چلانی پڑی اور لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

بانڈی پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو چٹی بنابی کے گاؤں سے سیکیورٹی فورسز نے اغواء کر لیا تھا۔ ان لوگوں کو سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف ٹیٹوا کے علاقے میں کارروائی کرنے کے لیے انسانی ڈھال بنانے کے لیے اغواء کیا گیا تھا۔

چٹی بنابی کے گاؤں سے بانڈی پورہ تک ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اٹھا کر پچاس ہزار افراد نے احتجاجی جلوس نکالا۔ احتجاجی جلوس میں شریک لوگوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو نظر آتش بھی کر دیا۔

پولیس نے جلوس کو روکنے کے لیےطاقت کا استعمال کیا لیکن احتجاجی جلوس نے ایک پارک میں دھرنا دیے دیا۔

پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مزید نفری کو بانڈی پورہ روانہ کیا گیا جہاں پر غیر اعلانیہ کرفیو لگادیا گیا۔

تاہم اس واقع کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد