گولڈ فش کے بجائے مالٹا کس جانب اشارہ ہے؟

حسن روحانی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر جاری کی جس میں ’فش باؤل‘ کے اندر گولڈ فش کی بجائے ایک مالٹا دکھائی دے رہا ہے

،تصویر کا ذریعہTwitter Hassan Rouhani

،تصویر کا کیپشنحسن روحانی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر جاری کی جس میں ’فش باؤل‘ کے اندر گولڈ فش کی بجائے ایک مالٹا دکھائی دے رہا ہے

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ہم وطنوں کو ٹویٹ کے ذریعے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے گولڈ فش کے حقوق کی حمایت کا اشارہ بھی کیا ہے۔

ایرانی روایتی طور پر نئے سال کی تقریب نوروز کو دسترخوان سجانے سے کرتے ہیں ۔ اس کو ’ہفت سین‘ کہلایا جاتا ہے ۔دستر خوان پر کئی علامتی چیزیں پڑی ہوتی ہیں جس میں ایک گولڈ فش پالنے والا پیالہ بھی شامل ہے۔

یہ سنہری مچھلی زندگی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن انھوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر جاری کی جس میں ’فش باؤل‘ کے اندر گولڈ فش کی بجائے ایک مالٹا دکھائی دے رہا ہے۔

نوروز کی تقریب کے دوران خریدی جانی والی گولڈ فش کو تقریب کے 13 دن بعد ختم ہونے پر جنگل میں پھینک دیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں یہ مچھلیاں مر جاتی ہیں۔ جانوروں کے حق کےلیے سرگرم کارکن اور بلاگرز نے حال ہی میں اس روایت کو ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کا اس تقریب میں پیالے میں سنہری مچھلی کے ایک فروٹ بول کا استعمال کرنے پر ایرانی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس عمل کو داد دی۔

ایرانی روایتی طور پر نئے سال کی تقریب نوروز کو دسترخوان سجانے سے کرتے ہیں
،تصویر کا کیپشنایرانی روایتی طور پر نئے سال کی تقریب نوروز کو دسترخوان سجانے سے کرتے ہیں

ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’روحانی بھی گولڈ فش کو ہفت سین ٹیبل پر استعمال نہ کرنے کی مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ شاباش!‘

کئی لوگوں کا خیال ہے کہ روحانی کی ٹویٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کی ٹیم سوشل مڈیا پر مقبول رائے اور احساسات سے آگاہ ہیں ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا ’اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ان کی سوشل مڈیا پر نظر ہے اور اور ان کا اس کے مطابق رد عمل ہوتا ہے۔‘

لیکن دوسری طرف کسی اور کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیاسی عمل ہے ’روحانی کو صرف روشن خیال لوگوں کے ووٹ چاہیے۔‘

نائب صدر معصومہ ابتکار ملک کی ماحولیاتی تنظیم کی بانی بھی ہیں۔ انھوں نے حسن روحانی کی جاری کردہ تصویر سے اور بھی گہرائی ڈھونڈ نکالی ہے۔ انھوں نے تصویر میں اس پیالے میں پانی کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پانی کی قلت کا خیال رکھتے ہوئے پانی کو سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے۔