ریاست گجرات میں بس حادثے میں 37 ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
احمد آباد کے مقامی اہلکار رامیا موہن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مسافروں سے بھری بس دریا پرنا کے اوپر پل سےگزرتے ہوئے دریا میں گرگئی جس سےکم ازکم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
رامیا موہن نے بتایا کہ بس کم از کم 35 فٹ کی بلندی سے دریا میں گری۔ چوبیس مسافروں کو ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔
ضلع نوساری ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے 350 کلو میٹر دور ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بس کو حادثے کیسے پیش آیا۔
بھارت میں ہر سال دو لاکھ 30 ہزار افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔خراب سٹرکیں اور پرانی گاڑیاں اکثر ان مہلک حادثوں کا سبب بنتی ہیں۔
دنیا میں موجود گاڑیوں کا صرف ایک فیصد بھارت میں ہے لیکن حادثوں میں ہونےوالی ہلاکتوں میں بھارت کا حصہ 15 فیصد ہے۔



