عبداللہ عبداللہ پانچ روزہ دورے پر بھارت میں

مودی کے علاوہ عبداللہ عبداللہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کریں گے

،تصویر کا ذریعہceo

،تصویر کا کیپشنمودی کے علاوہ عبداللہ عبداللہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کریں گے

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وزرا کی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ پانچ دن کے دورے پر اتوار کو بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عبداللہ عبداللہ بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ اہم علاقائی اور دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے جن میں سکیورٹی کے شعبے تعاون بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ افغان کے وزیر کی بھارت آمد نریندر مودی کے کابل کے سفر کے تقریبا ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ نریندر مودی نے اپنے دورے میں افغانستان کی پارلیمان کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا جسے بھارتی امداد سے تعمیر کیا گيا ہے۔

افغانستان کے چیف ايگزیکٹو بنیادی طور پر جے پور میں ہونے والے دہشت گردی مخالف کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ اس کانفرنس کو انڈیا فاؤنڈیشن اور سردار پٹیل یونیورسٹی آف پولیس سکیورٹی اینڈ کرمنل جسٹس کے زیر اہتمام انعقاد ہو رہا ہے۔

تقریبا ایک ماہ قبل بھارتی وزیر اعظم نے کابل کا دورہ کیا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتقریبا ایک ماہ قبل بھارتی وزیر اعظم نے کابل کا دورہ کیا تھا

وہ جے پور کے لیے منگل کو روانہ ہوں گے۔

بھارت نے افغانستان کو گذشتہ ماہ تین ایم آئی -35 ہیلی کاپٹر دیا تھا۔ اب یہ پوری طرح سے جنگ زدہ ملک میں دہشت گرد مخالف کارروائی کے لیے تیار ہے۔

اعلی سطحی بات چیت کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی کے شعبے تعاون کے ساتھ دفاعی اور مہلک ہتھیار میں تعاون کے سلسلے میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان کو آنے والے وقت میں نازک صورت حال کا سامنا ہے کیونکہ جنگ کا موسم سامنے ہے۔

ایشٹن کارٹر نے کہا کہ انھوں نے اس بارے میں افغان صدر عبدالغنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے رابطہ کیا ہے اور کابل اور واشٹنگٹن اس کے لیے پہلے سے تیاری کر سکتے ہیں۔