ایران اور چین کا باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

چینی صدر ایران کے ایک روزہ دورے پر ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچینی صدر ایران کے ایک روزہ دورے پر ہیں

ایران کے دارالحکومت تہران میں چینی اور ایرانی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین معاشی اور سیاسی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تہران میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے 17 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھا کر 600 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

<link type="page"><caption> بین الاقوامی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کی متمنی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/01/160120_iran_business_opportunities_rwa.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> پاکستان کی ایران سے تجارت میں اضافے کا امکان</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/01/160118_pakistan_iran_trade_zz.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ایرانی پابندیاں ختم ہونے کا عالمی خیر مقدم</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/01/160116_leaders_hail_iran_sanctions_rwa.shtml" platform="highweb"/></link>

ایرانی صدر روحانی کے بقول صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے ایک پچیس سال طویل جامع معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام، سکیورٹی اور دفاع کے علاوہ سیاحت، ٹیکنالوجی اور ثقافت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی صدر ایران کے ایک روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران وہ ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔

شی جن پنگ گزشتہ دس برسوں میں ایران کا دورہ کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔

یاد رہے کہ جوہری معاہدے پر مناسب عملدرآمد کی تصدیق کے بعد گزشت ہفتے ایران پر سے بین الاقوامی معاشی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔

چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی حلیف ہے اور پابندیوں کے اٹھنے کے بعد دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے۔