18 ماہ میں 28 بیرونی دورے

،تصویر کا ذریعہReuters
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برطانیہ کے تین روزہ دورے کے لیے جمعرات کی صبح دلی سے لندن کے روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے 18 ماہ کی مدت میں مودی کا یہ اب تک کا 28 واں بیرونی دورہ ہے۔
نریندر مودی نے 26 مئی 2014 کو بھارت کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ان 534 دنوں میں سے (11 نومبر تک) اب تک وہ بیرونی ممالک کے کل 29 دورے کر چکے ہیں۔ انھوں نے مجموعی طور پر کل 69 دن بیرونی ممالک میں گزارے ہیں۔
جن ممالک کا مودی نے دو بار دورہ کیا ہے وہ امریکہ اور پڑوسی ملک نیپال ہیں۔
اگر برطانیہ کی اس سفر کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا جائے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 30 بیرونی دورے ہو جائیں گے اور اس طرح غیر ملکی دوروں کے 72 دن مکمل ہو جائیں گے۔

نریندر مودی 12 سے 14 نومبر تک برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ برمنگھم میں وہ بھارتی نژاد لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اور اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کے بعد مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
ستمبر میں دلی کے پاس ہی دادری میں ایک شخص، محمد اخلاق کو گائے کا گوشت کھانے کی محض افواہ پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس مسئلے پر مودی نے ایک طویل خاموشی اختیار کی اور اس پس منظر میں مودی کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہو سکتا ہے کہ برطانیہ میں رہنے والے بہت سے بھارتی نژاد لوگ مودی سے ملک میں موجودہ ماحول کے متعلق سوالات بھی کریں۔







