بندر نے ساتھی بندر کو کیسےدوبارہ زندہ کیا

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافروں کو ایک بندر نے اس وقت حیرت میں ڈال جب انھوں نے دیکھا کہ بندر نے اپنے ساتھی بندر جو بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا تھا اسے کئی منٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

بندر نے جب دیکھا کہ اس کا ساتھی بجلی کا کرنٹ لگنے سےگر کر بے ہوش ہوگیا ہے تو اس نے آگے بڑھ کر ساتھی کو ہلانے کی کوشش لیکن جب بے ہوش بندر نے کوئی حرکت نہ کی تو اس نے اپنے ساتھی کی زندگی بچانے کے مختلف طریقے اپنائے۔

بندر نے مردہ حالت میں پڑے ہوئے بندر کے جسم کو کافی دیر تک دبایا، اسے اٹھا کر پھینکا اور اس کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر ہلکا سا کاٹا۔ کئی منٹوں کی کوشش کے بعد جب بے ہوش بندر کو ہوش آنے لگا تو اس نے اسے اٹھا کر ٹھنڈے پانی میں پھینکا۔

بندر نے ساتھی کو ٹھنڈے پانی میں چند غوطے دینے کے بعد اسے واپس بھی نکالا۔ جب بندر کو یقین ہو گیا کہ اس کا ساتھی دوبارہ مکمل طور پر ہوش میں آچکا ہے تو وہ اطمینان سے اپنے دوست کے پاس بیٹھ کر جمائیاں لینے لگا۔

اس سارے منظر کو مسافروں نے اپنے موبائلوں میں بند کر لیا۔ ویڈیو کے لیے کلک کریں۔