ریپ کے پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا

،تصویر کا ذریعہAFP
دہلی کی ایک عدالت نے شہر کے دھولا کنواں کے علاقے میں ہونے والے اجتماعی ریپ کیس کے تمام پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
گذشتہ ہفتے عدالت نے اس معاملے میں پانچوں ملزموں کو مجرم قرار دیا تھا۔
عمر قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے پانچوں قصورواروں پر 50، 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
یہ معاملہ نومبر 2010 کا ہے جب ان پانچ افراد نے کال سینٹر میں کام کرنے والی ایک 30 سالہ خاتون کو ان کے گھر کے قریب سے صبح سویرے اغوا کیا تھا۔
اغوا کے بعد خاتون کو انھوں نے ایک پک اپ ٹرک میں ریپ کا نشانہ بنایا جب کہ ان کی ایک ساتھی خاتون حملہ آوروں کے چنگل سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔
بھارت میں خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آر ہا ہے ۔2012 میں گینگ ریپ اور قتل کے ایک واقعے کے بعد ملک میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا اور خواتین کے احترام اور تحفظ کے بارے میں انتظامیہ نے کئی قدم اٹھائے تھے۔
ملک میں ریپ کے واقعات کے مقدمات درج کرانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس واقعے کے بعد دہلی پولس نے دہلی میں کام کرنے والے کال سینٹروں اور دیگر کمپنیوں کو عورتوں کی سکیورٹی سے متعلق احتیاطی اقدامات پر کچھ ہدایات دی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کو حکم تھا کہ کام کے بعد جب خاتون ملازمین کو گھر چھوڑا جائے تو ان کے ساتھ سکیورٹی گارڈ بھیجے جائیں۔







