نیپال: بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہPTI
جنوبی ایشیائی ملک نیپال میں بس کے ایک حادثے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ پیر کی شام دارالحکومت کھٹمنڈو سے 800 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع دوتی میں پیش آیا ہے۔
مذکورہ بس دھن گاڑی سے جوگبڑا جا رہی تھی کہ ایک تنگ سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے نیچے کھائی میں جا گری۔
حادثے کا شکار ہونے والی بس دشین کا مذہبی تہوار منانے کے لیے جانے والے افراد سے بھری ہوئی تھی۔
نیپال کی آبادی کی اکثریت ہندو ہے اور دشین ملک میں منایا جانے والا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں اس کی گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے جن کی تعداد 100 سے زیادہ تھی۔
دوتی کے ایک پولیس افسر جے بہادر چاند نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی طور پر جائے حادثہ سے 27 لاشیں نکالی گئی تھیں جبکہ دو زخمیوں نے پیر کی شب ہسپتال میں دو توڑا جس کے بعد کل ہلاکتیں 29 ہوگئی ہیں۔
نیپال میں اکثر ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سالانہ 1500 افراد مارے جاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان حادثات کی وجہ عموماً ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور خراب سڑکوں کو قرار دیا جاتا ہے۔







