کابل میں خود کش حملہ، تین افراد ہلاک

نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت کابل میں اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشننئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت کابل میں اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ایک طالبان خودکش حملہ آور کی جانب سے کیے گئے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم سے کم سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افعانستان میں نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت کابل میں اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔

بدھ کو کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں ساتھ افغان فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ان تمام حملوں کی ذم داری طالبان نے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ موسمِ گرما میں کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز ہی افغان صدر اشرف غنی نے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق امریکی فوج سنہ 2014 کے بعد بھی افغان میں رہ سکے گی۔

سابق صدر حامد کرزئی امریکہ سے اختلافات کے باعث اس معاہدے پر دستخط سے انکار کرتے رہے ہیں۔

طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کے خلاف لڑائی کا اعلان کیا ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنان حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے