آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سری لنکا: ضرروت سے زیادہ جڑواں بچوں کی وجہ سے ریکارڈ بنانے میں دشواری
سری لنکا میں جڑواں بہن بھائیوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔
سری لنکا کی جڑواں یا ’ٹوئنز‘ نامی تنظیم نے ملک کے تمام جڑواں جوڑوں کو کہا کہ وہ دارالحکومت کولمبو کے سٹیڈیم میں اکٹھے ہوں تاکہ 1999 میں تائیوان میں جڑواں جوڑوں کے ایک ہی جگہ اکھٹے ہونے کے عالمی ریکارڈ کو توڑا جا سکے۔
تائیوان میں 1999 میں 3961، دو جڑواں، 37 تین جڑواں اور 4 چار جڑواں جوڑوں کا ایک جگہ جمع کرنے ریکارڈ بنایا تھا۔
منتظمین کے اندازوں کے برعکس اتنی بڑی تعداد میں جڑواں بچے اکٹھے ہو گئے کہ ان کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور منتظمین کو ان کی رجسٹریشن میں دشواری ہونے لگی۔
تمام شرکاء کو فوٹو کے لیے پوز کرنا تھا اور پھر کم از کم پانچ منٹ تک انتظار۔۔۔
منتظمین کی کوشش تھی کہ وہ جڑواں بچوں کے پانچ ہزار جوڑے اکٹھے کریں۔
سری لنکا کی ٹوئنز نامی تنظیم کے پاس جڑواں بچوں کے 14000 ہزار جوڑے رجسٹرڈ ہیں۔
ان میں سری لنکا کی فوج کے دو جنرل جیانتھا اور پوراکا سینی وارنتنے، بھی شامل تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سری لنکا کی فوج سے جڑواں بھائیوں کے جوڑے بھی شریک ہوئے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ جڑواں جوڑوں کی ایک بڑی تعداد کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے وہ شاید گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سخت شرائط پرعمل نہیں کر سکے ہیں جو کہ ضروری ہوتا ہے۔
منتظمین کو دو ہفتوں بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ ان کا ریکارڈ تسلیم ہو چکا ہے یا نہیں۔
منتظمین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر اس مرتبہ ان کا ریکارڈ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ ایک بار پھر جڑواں جوڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔