بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ: چین کے وسیع ’سٹار فش‘ نما ہوائی اڈے کا افتتاح

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں 11 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ایک نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح چینی صدر شی جن پنگ نے بدھ کو کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں پہلے سے موجود ایئرپورٹ پر رش کی وجہ سے ایک دوسرے ہوائی اڈے کی ضرورت پیش آئی۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تیانانمن سکوئر سے 46 کلومیٹر جنوب میں واقع ڈاشنگ ایئرپورٹ کی منفرد بات یہ ہے کہ آسمان سے اس کی شکل ایک سٹار فش جیسی دکھائی دیتی ہے۔ اسے معروف آرکیٹکٹ زها حديد‎ نے ڈیزائن کیا ہے۔

سشس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کے اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ سات لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ آپ ایسے سمجھ لیں کہ یہ فٹبال کے 98 میدانوں جتنا بڑا ہے۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایئرپورٹ کونسل کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ دنیا کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے جبکہ پہلا امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں واقع ہے لیکن ڈاشنگ ایئرپورٹ کی ایک ہی عمارت میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہے۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ افتتاح پر سات اندرونِ ملک پروازوں کی کمپنیاں اس ہوائی اڈے سے اپنے آپریشنز کا آغاز کریں گی۔ یہ ایئرپورٹ سنہ 2025 تک 17 کروڑ مسافروں کا استقبال کرے گا۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

بین الاقوامی ایئرلائنز میں سے بریٹش ایئرویز، کیتھے پیسیفک اور فن ایئر نے ڈاشنگ ایئرپورٹ سے اپنی پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

۔