نہرو اور اندرا گاندھی کی وائرل تصویر کی حقیقت

،تصویر کا ذریعہSM VIRAL POST
انڈیا میں کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے سابق وزرائے اعظم جواہر لعل نہرو اور اندرا گاندھی کی ایک تصویر کیا ٹویٹ کی وہ تصویر وائرل ہو گئی اور تھرور ٹرول ہونے لگے۔
دراصل ششی تھرور نے پیر کی رات جو تصویر پوسٹ کی اس کے ساتھ لکھا کہ یہ نہرو اور اندرا گاندھی کے سنہ 1954 کے امریکی دورے کی تصویر ہے۔
تھرور نے لکھا: 'تصویر میں امریکی عوام کے اس ہجوم کو دیکھیں جو کسی خصوصی تعلقات عامہ کی مہم، این آر آئی بھیڑ یا کسی میڈیا کی تشہیر کے بغیر ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کو دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہTwitter
ششی تھرور کے اس ٹویٹ کو کانگریس نواز فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا جارہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکن جب کسی نے انھیں بتایا کہ اس تصویر کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی ہے تو ششی تھرور نے اس غلطی کو تسلیم کیا۔
دراصل یہ تصویر امریکہ کی نہیں بلکہ جواہر لعل نہرو اور اندرا گاندھی کے سوویت یونین کے دورے کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہSM VIRAL POST

،تصویر کا ذریعہSM VIRAL POST
یہ تصویر کب کی ہے؟
سوشل میڈیا پر جہاں ششی تھرور نے پہلے کہا کہ یہ تصویر سنہ 1954 کی ہے وہیں بہت سے لوگ اسے روس کے شہر ماسکو میں سنہ 1956 میں لی گئی تصویر بتا رہے ہیں اور ششی تھرور کو مورد الزام ٹھہرایا۔
لیکن ان لوگوں کا دعویٰ بھی غلط ہے۔
انڈیا کے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے جون سنہ 1955 میں سوویت یونین کا دورہ کیا تھا اور اس دوران ان کی بیٹی اندرا گاندھی بھی ان کے ساتھ تھیں۔
سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کے پہلے سکریٹری اور بعد میں سوویت یونین کے صدر نکیتا خروشچیف نے فروزے سینٹرل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہTASS/GETTY IMAGES
تقریباً اس پندرہ روزہ دورے پر نہرو نے سوویت یونین کے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں، یونیورسٹیوں اور بڑی صنعتی فیکٹریوں کا دورہ کیا تھا۔
اسی دورے پر نہرو نے روس کے شہر ماکسو میں چلنے والی میٹرو ٹرین کا بھی جائزہ لیا تھا۔
تصویر ماسکو کی نہیں
روس کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق نہرو نے سوویت یونین کے لگ بھگ 12 بڑے شہروں کا دورہ کیا تھا جن میں میگنیٹوگورسک، سویورڈلوسک، لینن گراڈ، تاشقند، اشک آباد اور ماسکو شامل تھے۔

،تصویر کا ذریعہTASS/GETTY IMAGES
نہرو اور اندرا گاندھی کی جو تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ تصویر میگنیٹوگورسک میں لی گئی تھی۔
رشیا بیانڈ نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق 'سنہ 1955 میں جب نہرو اور اندرا گاندھی دریا کے کنارے واقع صنعتی شہر میگنیٹوگورسک پہنچے تو سٹیل فیکٹری میں کام کرنے والے اور شہر کے مقامی لوگ ان کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
ششی تھرور نے منگل کی صبح ایک ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ انھوں نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ امریکہ کی نہیں بلکہ سوویت یونین کے دورے کی تھی۔
اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی لکھا: 'اگر یہ تصویر سوویت یونین کی بھی ہے تاہم میرا پیغام وہی ہے کہ ہندوستان کے سابق وزرائے اعظم کو بھی بیرون ملک میں انتہائی مقبولیت اور محبت حاصل تھی۔ نریندر مودی کا اعزاز ملک کے وزیر اعظم کا اعزاز ہے۔ یہ ہندوستان کا اعزاز ہے۔'













