آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کشمیر کی بندش کے خلاف مظاہرے، تصاویر میں
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی آئینی حیثحت تبدیل کرنے کے بعد دہلی نے وادی میں موجود مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے خاندانوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔
اسی سلسلے میں دنیا کے مئتلف علاقوں میں بسنے والے کشمیریوں نے مظاہرے کیے۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں ڈوگرا برادری نے پاکستان کے خلاف ایک ریلی نکالی جس میں کشمیر، جموں اور لداخ کی نئی حیثیت کے حوالے بینر بھی آویزاں تھے۔
انڈیا کے کئی شہروں میں بھی انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی بندش کے حوالے سے مظاہرے ہوئے۔ دہلی، ممبئی اور کولکتہ میں بائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے ریلیز نکالی گئیں۔
ڈھاکہ میں کشمیری طلبا اور طالبات نے انڈیا کے اقدام کے خلاف ایک ریلی نکالی اور دہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ وادی میں موجود مواصلاتی نظام پر بندشیں ہٹائے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں جماعتِ اسلامی کے زیر انتظام مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تاحال کرفیو برقرار ہے اور سڑک پر نکلنے والے تقریبا ہر شخص سے فوجی پوچھ گچھ کرتے ہیں۔
جموں اور سرینگر ہائی وے، جو کہ علاقے کو باقی انڈیا سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے، بھی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند ہے اور سیکڑوں ٹرکوں، ٹیکسی اور ویگن والوں سمیت عام شہری بھی اس سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی