کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ: ’عمران خان سے اپیل کریں کہ ہمیں ڈکٹیٹر شپ سے بچائیں‘

گذشتہ تین دن سے کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

ہر گلی میں باڑوں کی موجودگی اور سکیورٹی حکام کی ہر علاقے میں بڑی تعداد میں گشت اور مقامی رہنماؤں کی حراست کے بعد یہ تصور کرنا دشوار ہے کہ سرینگر کے مقامی شہری کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔

سری نگر میں موجود بی بی سی کے ریاض مسرور نے مبصرین اور مقامی شہریوں سے اسی بارے میں گفتگو کی۔