انڈین الیکشن: سابقہ کرکٹر گوتم گھمبیر بی جے پی میں شامل

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کے سابقہ بیٹسمین اور ورلڈ کپ فاتح گوتم گھمبیر نے عام انتخابات سے قبل ہندو قوم پرست حکمران جماعت، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اس بات کا اعلان انھوں نے دِلی میں وزیرِ خزانہ ارُن جیٹلی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں وزیرِ اعظم اور ملک کے لیے ان کے خیالات سے متاثر ہوا ہوں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ یہ (بی جے پی) ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ انڈیا کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔
یہ بھر پڑھیے
گوتم گھمبیر کو حال ہی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو انڈیا کا چوتھا بڑا سیویلین ایوارڈ ہے۔ اس ایوارڈ پر انھیں وزیراعظم مودی کی طرف سے مبارک باد کا خط بھی موصول ہوا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کیا گوتم بی جے پی کے لیے چھکا لگا سکیں گے؟
گوتم کو ان کے جارحانہ بیٹنگ سٹائل کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو ہیں اور وقتاً فوقتاً سیاست سے متعلق ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
وہ قوم پرستی سے متعلق مسائل پر کھل کر بات چیت کرنے کے لیے مشہور ہیں، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ شاید وہ سیاست میں شامل ہو جائیں۔
انڈیا میں عام انتخابات سے قبل حکمران جماعت میں ان کی شمولیت کا فیصلہ بی جے پی کے لیے مذید سیٹیں حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ٹوئٹر پر اپنے نو ملین کے قریب فالورز کے ساتھ گوتم گھمبیر اپنے ساتھ قابلِ ذکر پرستاروں کی طاقت لاتے ہیں۔







