آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نئے چینی سال کے آغاز پر جشن
دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے نئے چینی، قمری سال کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ یہ سال خنزیر سے منسوب ہے۔
نئے سال کے آغاز پر چین میں کروڑوں افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا ہے۔ اس عمل کو دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیا قمری سال کا جشن ایشیا کے متعدد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے ہوتے ہیں، لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں، سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں اور طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔
خنزیر چینی منقطع البروج یا راس چکر (زوڈیئیک) کے 12 بروج میں سے ایک ہے اور اسے پرامیدی، جوش اور محنت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔