نیا قمری سال کا جشن ایشیا کے متعدد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے ہوتے ہیں، لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں، سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں اور طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔
خنزیر چینی منقطع البروج یا راس چکر (زوڈیئیک) کے 12 بروج میں سے ایک ہے اور اسے پرامیدی، جوش اور محنت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
،تصویر کا ذریعہAFP/Getty
،تصویر کا کیپشناس برس کی تقریبات کا محور خنزیر رہے گا جیسے ہانگ کانگ میں یہ بڑا مجسمہ نصب کیا گیا ہے
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشنبیجنگ کے ایک ٹیمپل میں رسومات کی ادائیگی کی ریہرسل کی جا رہی ہے
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشننئے سال کے آغاز پر ہر برس چین میں کروڑوں افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنسڑکوں پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں نئے سال کے موقع پر معمول کی بات ہیں
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنجکارتہ کے سی ورلڈ میں غوطہ خور بچوں کو نئے سال اور جشنِ بہار کی مبارکباد دیتے ہوئے
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشننئے قمری سال کا جشن آسٹریلیا میں بھی منایا جا رہا ہے اور سڈنی کے مشہور اوپرا ہاؤس کو اس موقع پر سرخ روشنیوں میں نہلا دیا گیا
،تصویر کا ذریعہAFP/Getty
،تصویر کا کیپشنمنیلا میں بچے سڑکوں پر ڈریگن ڈانس کرتے دکھائی دیے
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ڈریگن ڈانس کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا تھا
،تصویر کا ذریعہAFP
،تصویر کا کیپشنویت نام میں نئے سال کے جشن کے موقع پر سجاوٹ کا منظر
،تصویر کا ذریعہAFP/Getty
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کے اس شاپنگ مال میں بنائے جانے والے اس نمونے کا نام گولڈن ایئر رکھا گیا ہے
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشنجشن کے ساتھ ساتھ لوگ نئے سال کے آغاز کے موقع پر عبادات کے لیے بھی جمع ہوئے