انڈیا میں بیوی کا ’سر قلم کرنے والا شوہر‘ گرفتار

قتل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق ستیش کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے مرد سے تعلقات ہیں

انڈین ریاست کرناٹک کے چکمگلور ضلعے کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کے مطابق تھانے میں اپنی بیوی کا جسم سے جدا کیا ہوا سر ایک بیگ میں لے کر داخل ہوا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ ستیش نامی شخص نے پولیس کے پاس جا کر کہا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ستیش کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

،ویڈیو کیپشن’اس انا کی جنگ میں جیت پچھتاوے کی ہے‘

ستیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل شک کی بنیاد پر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ستیش کے خیال میں اس کی بیوی کا کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات تھے۔

ان کی شادی کو سات برس ہو گئے تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم کی بیوی ماضی میں پولیس کے پاس مدد مانگنے بھی آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اس بات کا علم تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ گھریلو مسئلے ہیں۔ ہم نے چند مرتبہ ان کی مشاورت بھی کی تھی۔ لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ستیش کو اس بات کا شک ہے کہ اس کی بیوی کا کسی غیر مرد کے ساتھ تعلق ہے۔‘