کشمیر: پتھر پھینکنے والے بندوق کیوں اٹھا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, انورادھا بھسین
- عہدہ, سینیئر صحافی، کشمیر
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے روز سڑکوں پر ہونے والے پتھراؤ کے دوران چنئی شہر کے ایک سیاح کی موت اور ایک مقامی لڑکے کے زخمی ہونے کا واقعہ چونکا دینے والا تھا۔ جس کی تنقید سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی سے لےکر حریت تک نے کی۔ سبھی نے اسے کشمیر کی مہمان نوازی کی روایات کے خلاف کہا۔
زیادہ تر معاملات میں مقامی لوگ یا سیاح پتھر بازوں کے نشانے پر نہیں ہوتے تھے۔
اس واقعہ سے کشمیر میں سیاحت پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے جو پہلے سے ہی شورش کے سبب متاثر ہو رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کشمیر کے موجودہ حالات کے سبب عام زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیم ، صحت یہاں تک کے لوگوں کی سکیورٹی بھی خطرے میں ہے۔
اور سکول کالج کے طالب علموں کے ہاتھوں میں کتابوں کے بجائے پتھر ہیں اور اب لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی مظاہروں میں شامل ہو رہی ہیں۔ان بچوں کو معلوم ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
2016 کے بعد سے کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔جیسے ہی کسی گاؤں کے لوگوں کو یہ خبر ملتی ہے کہ ان کے ہمسایہ گاؤں میں مسلح فوجی شدت پسندوں کو مارنے پہنچے ہیں وہ نہتے ہی انہیں بچانے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں۔
کچھ نوجوان اب پتھر بازوں سے بندوق باز بن رہے ہیں اور اب کچھ تعلیم یافتہ اور پروفیشنل نوجوان بھی علیحدگی پسندوں سے وابستہ ہو رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس طرح کے لوگوں کی تعداد اب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور انکاؤنٹر میں مارے جانے والوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حالیہ دنوں میں سڑکوں پر مظاہرے شورش کی علامت بن چکے ہیں جس میں کشمیری نوجوان پتھر ہاتھوں میں لیکر مسلح فوجیوں سے لڑنے کو تیار ہوتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان فوجیوں کا رویہ ظالمانہ ہوگا۔
فوجی کارروائیوں کے ضابطوں کی بھی کھلے عام خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پتھر پھینکنا کوئی بیماری نہیں ہے اور یہ بھی طے ہے کہ یہ نوجوان کسی فائدے کے لیے خود کو موت کے منھ میں نہیں دھکیل رہے۔جیسا کہ حکام اس بات کا دعوی کرتے آئے ہیں۔
آخر یہ حالات پیدا ہی کیوں ہوئے۔لوگوں کا غصہ سڑکوں پر آنے کی وجہ سیاسی خواہشات پوری نہ ہونا اور تنازعے ہوتے ہیں۔ اور یہ سب کچھ فوجی کارروائی میں اضافہ، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پر امن مظاہروں کو روکنے کی کوششوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسلسل پر تشدد واقعات کشمیری نوجوان کو بے قابو کر رہے ہیں وہ اکثر مظالم کا شکار ہوتے ہیں جن کے بارے میں قومی سطح پر بات ہی نہیں ہوتی۔
اس سلسلے کو تبھی ختم کیا جا سکتا ہے جب بنیادی وجوہات پر بات ہو۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت فوجی کارروائی سے مخالفت کو کچلنے کی امید کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہی تاکہ ان کے ساتھ بات چیت کر کے اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔
آج جو حالات ہیں ایسے ناامید صورتِ بلبلے میں پھنستے جا رہے ہیں اور بغیر کسی متبادل کے غائب ہو رہے ہیں۔
کئی تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان لکھ کر ، پینٹنگز کے ذریعے اور بات چیت سے مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہئیے اور کشمیر کے بارہ کے لوگوں کو بھی یہ سمجھنا چاہئیے کہ کشمیری نوجوان یہاں\ تک کیسے پہنچے اور اس بارے میں رائے عامہ بنانی چاہئیے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو کشمیر میں یہ سب چلتا رہے گا۔







