دوسری جنگ عظیم کا بم سوراخ کر کے ناکارہ بنایا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہانگ کانگ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا ایک بم برآمد ہونے سے افرا تفری مچ گئی۔
ایک طویل آپریشن کے بعد ہانگ کانگ پولیس کے بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے اس بم کو ناکارہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
ساڑھے چار سو کلو وزن والا یہ بم وان چائی ضلع کے ایک تعمیراتی علاقے میں ملا تھا۔
بم ملنے کے بعد اس کے گرد علاقے سے سب سے پہلے تقریباً چار ہزار سے زیادہ افراد کا انخلا کیا گیا۔ اس کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اسے بے اثر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہانگ کانگ میں جنگ عظیم کے دور کا بم ملا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی ساختہ ’این ایم 65‘ بم دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے زیر انتظام ہانگ کانگ پر گرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جس جگہ یہ بم ملا تھا وہاں کسی زمانے میں برطانوی کالونی ہوا کرتی تھی جس پر سنہ 1941سے سنہ 1945تک جاپانی فوج کا قبضہ تھا۔
اسی علاقے میں ملنے والا ایسا ہی ایک اور بم سنیچر کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔
بم کو ناکارہ بنانے والے سکواڈ کے ایک اہلکار ایلک میکورٹر نے مقامی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ بم کو فیوز کرنے والا سسٹم اتنی بری حالت میں تھا کہ بم کو ناکارہ بنانے والے آلے کا اس تک پہنچنا مشکل تھا۔ ان کی ٹیم نے بم میں ایک بڑا سوراخ کیا تاکہ اس کے اندر موجود دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کیا جا سکے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بم کے اندر موجود دھماکہ خیز مواد کو بےاثر کرنے کے بعد اسے کرین کی مدد سے اٹھا کر وہاں سے ہٹایا گیا۔
یہ آپریشن 24 گھنٹے تک جاری رہا۔ میکورٹر کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے آپریشنز مشکل اور خطرناک ہوتے ہیں۔ اور اس بم کے معاملے میں یہ تینوں ہی باتیں درست تھیں۔









