’مودی کو ٹانگیں دکھانے‘ پر پرینکا پر تنقید

،تصویر کا ذریعہPRIYANKA CHOPRA
انڈیا میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کی وزیراعظم مودی سے ملاقات کے موقعے پر ایک ایسا لباس پہننے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جس میں ان کی ٹانگیں نظر آ رہی تھیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ پرینکا چوپڑا نے ایسا کر کے وزیراعظم مودی کی توہین کی ہے۔
اس تنقید کے جواب میں پرینکا چوپڑا نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ایسا لباس پہنا ہے کہ ٹانگیں نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا ’لیگز فار دی ڈے‘۔
یاد رہے کہ انڈیا میں دیگر اداکاراؤں کے لباس کے حوالے سے ماضی میں بھی تنازعات ہوتے رہے ہیں۔
دیپکا پاڈوکون نے 2014 میں ایک اخبار پر تنقید کی تھی کہ اخبار نے بے وجہ ان کی ایسی تصویر ٹوئیٹ کی جس میں ان کا کلیویج نظر آ رہا تھا۔
اس موقع پر اخبار کے نام ایک ٹویٹ میں دیپکا نے لکھا تھا ’ہاں میں ایک عورت ہوں۔ میری بھی بریسٹ اور کلیویج ہے! آپ کو کوئی پرابلم ہے!!؟؟‘
اس ٹویٹ کے بعد متعدد اداکاراؤں نے ان کی حمایت کی تھی۔
حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فلم بے واچ اور امریکن سیریز کوانٹیکو میں کام کرنے والی پرینکا نے انڈین وزیراعظم مودی کے ساتھ برلن میں ملاقات کے بعد ایک تصویر شیئر کی اور ملاقات کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ یہ ’توہین آمیز‘ لباس موضوعِ بحث بن گیا اور بہت سے لوگ تبصرے کرنے لگے کے انھوں نے کیسے نریندر مودی اور ان کے حامیوں کی توہین کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAVANI BORKAR

،تصویر کا ذریعہSHIRISH

،تصویر کا ذریعہRAVITEJA REDDY
پرینکا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو براہِ راست جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا لیکن جواب میں انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ سکرٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔ ان کی اس تصویر کو سراہتے ہوئے ایک ’کلاسی کم بیک‘ قرار دیا گیا۔
چار گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس آئے۔

،تصویر کا ذریعہPRIYANKA CHOPRA
جہاں پرینکا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو براہِ راست کوئی جواب نہیں دیا وہیں ان کے کئی مداح ان پر تنقید کرنے والوں کا جواب دیتے نظر آئے۔

،تصویر کا ذریعہRAJ SINGH

،تصویر کا ذریعہPRIYANKA BHADURI









